بزنس کمیونٹی نے بھی یوم عشق رسولﷺ بھرپورطریقے سے منایا

کراچی چیمبر، کاٹی، نکاٹی ودیگرتجارتی وصنعتی تنظیموں کاگستاخانہ فلم کے خلاف سخت احتجاج

یوم عشق رسولﷺ کے موقع پرکراچی پورٹ پر کام بند ہے، جمعہ کو کاروباری برادری نے گستاخانہ فلم کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند رکھیں، کراچی سمیت پورے ملک میں دکانیں، مارکیٹس بند رہیں، فیکٹریوں اور کارخانوں میں بھی کام نہیں ہوا فوٹو : ایکسپریس

ایوان صنعت وتجارت کراچی، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن سمیت شہر کی دیگر تجارتی وصنعتی تنظیموں کے دفاتر جمعہ کو بند رہے۔

گستاخانہ فلم کے خلاف یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر تاجروصنعت کاربرادری نے بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف اپنے ایوانوں کے دفاتر بند رکھے بلکہ اپنے تجارتی وکاروباری مراکز بھی بطوراحتجاج بند رکھے۔


جمعہ کو آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں ایسوسی ایشن کے6ہزار سے زائد مجاذ ڈسٹری بیوٹرز نے اپنے آئوٹ لیٹس اور ایل پی جی کی فروخت بند رکھی۔

ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ عبدالہادی نے کہا کہ 6 ہزار سے زائد ڈسٹری بیوٹرز اور 10 ہزار سے زائد ریٹیلرز نے اپنی دکانیں بند کرکے ایل پی جی کی فروخت بند رکھی جس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عشق رسول رسول ﷺ کے موقع پر تاجروصنعتکاربرادری بھی قوم کے ساتھ یکجا اورمتحد ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story