حمزہ علی عباسی کی کتاب ’مائی ڈسکوری آف گاڈ اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ لانچ

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی نئی کتاب کا ٹائٹل شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کتاب کی اشاعت کی خبر دی ہے

فوٹو : فائل

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی باضابطہ لکھاری بن گئے اور ان کی پہلی کتاب'مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے' لانچ ہوگئی۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی نئی کتاب کا ٹائٹل شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کتاب کی اشاعت کی خبر دی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا ' الحمدللّٰہ، فی الحال میری کتاب صرف امریکا میں دستیاب ہے لیکن جلد ہی یہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی دستیاب ہوگی'۔








View this post on Instagram


A post shared by Hamza Ali Abbasi (@realhamzaaliabbasi)






انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ کتاب کی تفصیلات کے حوالے سے اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔

اداکار کی پوسٹ سامنے آتے ہیں مداح جہاں اداکار کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں کچھ لوگ کتاب سے متعلق سوالات بھی پوچھ رہے ہیں جن کا اداکار جواب بھی دے رہے ہیں۔
Load Next Story