پہلا 4 روزہ میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کردیا گیا

تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہ کروائی جاسکی

تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہ کروائی جاسکی (فوٹو: فائل)

پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے درمیان کھیلا جارہا ہے پہلا 4 روزہ میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلا 4 روزہ میچ کے تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہ کروائی جاسکی، بعدازاں امپائرز نے متفقہ طور پر کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں دوسرے روز پاکستان شاہینز نے 4 وکٹوں پر 367 رنز بنائے تھے، عمر امین 177 جبکہ کپتان سعود شکیل کے 76 رنز کی کھیل کر نمایاں رہے تھے۔

مزید پڑھیں: چار روزہ میچ؛ پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 367 رنز بنالیے


اس سے قبل بنگلا دیش اے کی ٹیم پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اسطرح پاکستان شاہینز کو 245 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اسلام آباد کلب میں میچ کے دوسرے روز پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز2 رنز بغیر کسی نقصان پر شروع کی تاہم صائم ایوب 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: چار روزہ میچ؛ بنگلا دیش اے پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ

عمرامین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 32 ویں سنچری 128 گیندوں پر مکمل کی، وہ 177 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 23 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے یہ ان کے فرسٹ کلاس کریئر کا دوسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

اس سے قبل انہوں نے نومبر2012 میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے حبیب بینک کے خلاف 281 رنز اسکور کیے تھے۔
Load Next Story