لاہور میں برقع پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے ملزم کو شنگھائی پُل سے گرفتار کیا ہے

فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس نے برقع پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو لاہور میں شنگھائی پُل سے گرفتار کیا گیا، ملزم خواتین کو برقع پہن کر ہراساں کررہا تھا اور لوگوں سے بچنے کیلیے برقع پہن کر نقاب کیا ہوا تھا۔


پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا جبکہ اُس نے اس سے قبل بھی اس طرح کی حرکات کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد مشکوک برقع پوش کی نگرانی کی اور پھر اُسے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

 

 
Load Next Story