راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

دونوں مبینہ دہشتگردوں کو اڈیالہ روڈ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

دونوں مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے فوٹو: فائل

اڈیالہ روڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ دونوں مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے اور انٹیلی جنس رپورٹ کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
Load Next Story