پیپلز پارٹی کا امریکی سفیر کو خط پارٹی کی جاسوسی پر احتجاج
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل راجا پرویز اشرف نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو خط میں احتجاج کیا ہے
پیپلز پارٹی کی جاسوسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خط کا متن۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
پاکستان پیپلز پارٹی نے خفیہ اداروں کی جانب سے جاسوسی پر امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل اورسابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو خط لکھا گیا گیا ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جاسوسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کسی بھی حکومت یا انٹیلی جنس ادارے کویہ حق حاصل نہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کی جاسوسی کرے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اس فعل کی مذمت کرتی ہے۔ امریکا اپنے قوانین میں ترامیم کرکے آیندہ اس قسم کے اقدامات کو روکے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس ادارہ این ایس اے دنیا کی کئی سیاسی جماعتوں کی جاسوسی کرتا رہا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل ہے۔