پلاسٹک کی بوتل پر پابندی وزیراعلیٰ ہاؤس میں شیشے کا جگ گلاس متعارف
ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کےلے مزید اقدامات کیے جائیں گے، یہ صرف ابتدا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
مرد علی شاہ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں—فوٹو: فائل/اے آئی
حکومت سندھ کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر میں پانی کی پلاسٹک کی بوتل کے استعمال پر عائد کی گئی پابندی پر عمل درآمد کا آغاز وزیراعلیٰ ہاؤس سے کردیا گیا اور اجلاس میں شیشے کے جگ اور گلاس میں پانی پیش کیا گیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اہم اقدام پر عمل درآمد شروع کردیا اور تمام سرکاری دفاتر میں پانی کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی پر عمل شروع کردیا تاکہ پلاسٹک کے کچرے کو کم کیا جاسکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے تمام اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی فراہم کرنا بند کر دیا جائے، جس کے بعد اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے اجلاس کی فوٹیج میں میز پر منرل واٹر کی پلاسٹک بوتلوں کے بجائے شیسے کے جگ اور گلاس دکھائی دیے۔
بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اس فیصلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام شرکا کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر اور عوامی مقامات میں پلاسٹک بوتلوں اور دوسری پلاسٹک اشیا کا استعمال ترک کر دیں۔
وزیرعلیٰ سندھ نے ماحولیاتی بہتری کے لیے شیشے اور دیگر دھاتوں کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ پلاسٹک کچرے سے گٹر اور ندی نالے بند ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سمندری آبی حیات کو خطرات لاحق ہیں اور ہمارا ماحول آلودہ ہو رہا ہے، قدرتی وسائل کے تحفظ اور آلودگی سے پاک مستقبل کےلیے ضروری ہے کہ ہم بحیثیت قوم ماحول دوست معمولات کو فروغ دیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کےلے مزید اقدامات کیے جائیں گے، یہ صرف ابتدا ہے، ہم فضائی آلودگی ختم کرنے اور فضا سازگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں جگ اور گلاس متعارف کرانے کا مقصد سرسبز سندھ کی جانب اقدامات کی ایک مثال قائم کرنا ہے تاکہ تمام سرکاری اداروں اور عوامی مقامات سے پلاسٹک کچرے سے نمٹا جا سکے۔