ڈھاکا حسینہ دور میں قرآن پر پابندی لگانے والے ڈین کو طلبا نے گھیر کر تلاوت سنادی

طلبا نے پروفیسر کیلئے ہدایت کی دعا کروائی اور استعفیٰ لے لیا

فوٹو: ویڈیو گریب

ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا نے تلاوت قرآن پر پابندی لگانے والے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین کے دفتر میں گھس کر قرآن کی تلاوت کی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ڈھاکا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر نے اپنے طلباء پر رمضان المبارک میں سرعام قرآن مجید کی تلاوت پر پابندی عائد کی تھی۔


ڈھاکا یونیورسٹی میں قرآن پاک کی تلاوت پر پابندی لگانے والے ڈین کو آج طلباء نے گھیر کر آفس میں تلاوت کی اور ان کے لیے ہدایت کی دعا کی اور ان سے استعفیٰ لے لیا۔

رمضان المبارک کے دوران یونیورسٹی میں محفل قرآن کے پروگرام پر مذکورہ ڈین نے طلبا کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے جس پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی۔

طلبا کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی میں ہندو تہواروں اور رنگین محفلوں کی اجازت تھی جبکہ صرف اسلامی مجالس منعقد کرنے پر پابندی تھی۔
Load Next Story