بشریٰ بی بی اور عمران خان کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر تفصیلات سامنے آگئیں
ریفرنس 2 میں گواہوں کی لسٹ بھی سامنے آگئی جس میں 22 گواہوں کے نام شامل ہیں
(فوٹو:فائل)
بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ایک اور ریفرنس دائر کر دیا گیا جس کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔
تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس آفیسر وقار الحسن نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد کے رجسٹرار آفس میں جمع کرا دیا، رجسٹرار آفس چھان بین کے بعد ریفرنس کو ایڈمنسٹریٹیو جج ناصر جاوید رانا کو بھجوائے گا جو ریفرنس سماعت کے لیے عدالت کو بھیجنے کی منظوری دیں گے۔
چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد بھجوائے جانے والے دو والیم پر مشتمل اس ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ 22 گواہان کی فہرست بھی ریفرنس کے ساتھ جمع کروائی گئی ہے۔
کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 37 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ہیں۔
گواہوں کی تفصیلات
توشہ خانہ ریفرنس 2 میں گواہوں کی لسٹ بھی سامنے آگئی جس میں 22 گواہوں کے نام شامل ہیں۔ گواہان میں بنیامین سیکشن آفیسر توشہ خانہ کیبنٹ ڈویژن کا نام سر فہرست ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی 9 مئی واقعات سے متعلق 12 مقدمات سے ڈسچارج
طلعت محمود پروٹوکول آفیسر وزیر اعظم ہاؤس، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر قیصر محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر موفا محمد فہیم، وزیر اعظم کے سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر محمد احمد، سابق وزیر اعظم کے پرسنل سیکریٹری انعام اللہ شاہ، ڈائریکٹر نیب شفقت محمود اور کیس کے تفتیشی افسر محمد محسن ہارون بھی گواہوں میں شامل ہیں۔
ریفرنس 2 کی تفصیلات
توشہ خانہ ریفرنس 2 کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 2 سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا۔
ریفرنس کے مطابق بشریٰ بی بی کو بلغاری جیولری سیٹ 7 سے 10 مئی 2021 دورہ سعودی کے موقع پر دیا گیا، جیولری سیٹ میں ایک عدد انگوٹھی، ایک عدد بریسلٹ، ایک نیکلس اور ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔ تحقیقات کے دوران اکٹھے کیے گئے شواہد کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے غیر قانونی طور پر بلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا۔
ڈپٹی ملٹری سیکریٹری نے 18 مئی 2021 کو سیکشن افسر توشہ خانہ کو قیمت کا تخمینہ لگانے اور ڈکلیئر کرنے کے بارے آگاہ کیا لیکن جیولری سیٹ کو جمع نہیں کرایا گیا۔ بلغاری کمپنی نے فرنچائز سالوجنٹ ٹریڈنگ سعودیہ عرب کو 25 مئی 2018 کو ہار 3 لاکھ یورو اور بالیاں 80 ہزار یورو میں فروخت کی تھیں، کمپنی سے بریسلٹ اور انگوٹھی کی قیمت کے بارے معلومات نہیں مل سکیں۔
اسکے علاوہ، 28 مئی 2021 کو بلغاری جیولری سیٹ کی کل قیمت تقریباً 7 کروڑ 56 لاکھ 61 ہزار 600 پاکستانی روپے بنتی ہے۔ جیولری سیٹ میں شامل ہار کی قیمت 5 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے اور بالیوں کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔
توشہ خانہ رولز کے مطابق 50 فیصد دے کر بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت 3 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 800 روپے بنتی ہے لیکن بلغاری جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوا کر قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 300 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 9 اور سب سیکشن 3 ،4،6 اور 12 کی خلاف ورزی کی ہے۔
نیب ریفرنس کے مطابق یکم اگست 2022 کو بورڈ میٹنگ کے بعد چیئرمین نیب کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف انکوائری شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عمران خان نے اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں 108 تحائف میں سے 58 اپنے پاس رکھے۔