غزہ میں قتل عام کا 319 واں روز مزید 52 فلسطینی شہید

غزہ کے اسکول پر حملے میں 12 افراد شہید ہوئے جہاں سیکڑوں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی

فوٹو: فائل

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے 319 ویں روز مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

طبی ذرائع نے الجزیرہ کو تصدیق کی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے منگل کو کم از کم 52 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔


غزہ کے مصطفیٰ حفیظ اسکول پر حملے میں 12 افراد شہید ہوئے جہاں سیکڑوں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی، دیر البلاح مارکیٹ میں فضائی حملے میں 8 افراد شہید ہوئے، رفاح اور بریج میں بھی بمباری سے اموات ہوئیں۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 40,173 ہوچکی ہے جبکہ 92,857 زخمی ہیں۔
Load Next Story