اکشے کمار بھول بھلیاں 3 کا حصہ ہونگے اداکار نے بتا دیا

فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی

فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے نئی آنے والی فلم 'بھول بھلیاں 3' میں اپنے کیمیو کی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔

حال ہی میں اکشے کمار نے شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی بلاک بسٹر فلم 'استری 2' میں خصوصی کردار ادا کیا تھا۔

فلم 'استری 2' میں اکشے کمار کی خصوصی انٹری کے بعد سے بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکار اب نئی آنے والی فلم 'بھول بھلیاں 3' میں بھی مختصر کردار (کیمیو) ادا کریں گے۔

اس خبر کے حوالے سے اکشے کمار کا بیان سامنے آگیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنی نئی فلم 'کھیل کھیل میں' کی تشہیری مہم کے دوران ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کی۔


مزید پڑھیں: بھول بھلیاں 3 میں ودیا بالن کی بطور منجولیکا واپسی

اکشے کمار نے ان افواہوں کو 'جعلی خبر' قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کارتک آریان کی نئی آنے والی فلم 'بھول بھلیاں 3' کا حصہ نہیں ہیں۔

دوسری جانب ودیا بالن 'بھول بھلیاں 3' میں ایک بار پھر منجولیکا کے روپ میں اسکرین پرجلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'بھول بھولیاں 3' رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
Load Next Story