پنجاب میں بجلی سبسڈی پر تحفظات بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات کل ہوگی
بلاول بھٹو پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کریں گے

پیپلز پارٹی کی (ن) لیگ کی پالیسیوں پر تحفظات کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم سے آج ملاقات جو کل تک موخر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام ہونے کا امکان تھا تاہم ملاقات ری شیڈول کردی گئی جو کہ کل ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں کل عشائیہ دیں گے، بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ بلاول آج پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
بلاول بھٹو پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کریں گے۔ وہ آئی ایم ایف پابندیوں کے بارے میں حکومتی دعووں کے برعکس پنجاب میں سبسڈی معاملے پر اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کرینگے۔
بلاول مہنگی بجلی کے معاملے پر طویل المدتی حل تجویز کریں گے اور سستی بجلی کیلئے تھر کا کوئلہ زیراستعمال لانے کا کہیں گے۔
پی پی کے مطابق وفاق بجلی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ بات چیت کرے اور اگر وفاق سنجیدگی دکھائے تو بجلی مسئلے کا طویل المدت حل نکل سکتا ہے۔