بھارتی خاتون فائٹر کی پاکستان سے متعلق سوچ بدل گئی
پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوگئیں، جو سنا ویسا بالکل نہیں، بھارتی فائٹر باکسر

بھارتی خاتون فائٹر باکسر خوشبو نشاط نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق ان کی سب غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔
لاہور میں ہونے والی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی بانو بٹ نے خوشبو کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشبو نشاط نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی بہت اچھی ہے، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں جیسے ہم نے سنا تھا ویسا بالکل نہیں ہے۔
مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ؛ پاکستانی فائٹر نے بھارت کو ہرادیا
خوشبو نشاط کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ بہت خوش مزاج اور بہت مددگار ہیں، بھارت میں پاکستان سے متعلق غلط باتیں ہوتی ہیں کہ پاکستان بہت خطرناک ملک ہے، جب یہاں آکر دیکھا تو میری سب غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے بھارت میں محفوظ محسوس کررہی تھی ویسے ہی یہاں پر بھی محسوس کررہی ہوں، سنا تھا یہاں لڑکیوں کو کافی دبا کر رکھا جاتا ہے ، ایسا نہیں ہے لڑکیاں یہاں محفوظ رہتی ہیں، پاکستان بہت اچھا ملک ہے۔
[video width="1280" height="720" mp4="https://www.express.pk/2024/08/whatsapp-video-2024-08-21-at-4.09.28-pm-1724241285.mp4"][/video]
[video width="1280" height="720" mp4="https://www.express.pk/2024/08/whatsapp-video-2024-08-21-at-4.09.28-pm-1-1724241274.mp4"][/video]