برطانوی فیک نیوز کیس ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
دوران تفتیش ملزم فرحان آصف نے اعتراف جرم کرلیا، ایف آئی اے

جوڈیشل مجسٹریٹ نے برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات پھیلانے کے کیس میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔
ضلع کچہری لاہور میں ملزم فرحان آصف کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے ملزم فرحان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ملزم پر مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کے تحت سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق دوران تفتیش ملزم فرحان آصف نے اعتراف جرم کرلیا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم نے ایکس اکاؤنٹ پر انگلینڈ میں چاقو زنی واقعے کی تصاویر شیئر کیں۔ ایکس اکاؤنٹ ہینڈلر نے ویب سائٹ پر آرٹیکل بھی پوسٹ کیا جس میں حملہ آور کو برطانیہ میں پناہ گزین بتایا گیا اور 17 سالہ علی ال شکاتی کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کی وجہ سے فسادات پھوٹ پڑے۔
ایف آئی آر کے مطابق ایکس اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت فرحان آصف کے نام سے ہوئی، دوران تفتیش اکاؤنٹ ملزم کا ہی ہونے کی تصدیق کی گئی، فرحان آصف نے غیر ملکی چینل کو غلط معلومات دینے کا بھی اعتراف کیا اور بچنے کےلیے الزام دیگر لوگوں پر عائد کرنے کی کوشش کی۔