وزیر داخلہ کی ڈاکوؤں کے حملے میں شہید اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش
جنہوں نے یہ حملہ کیا ان کا عبرت ناک اور برا انجام ہوگا، یہ پاکستان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے
فوٹو فائل
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دلانے کی سفارش کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی شیخ زید اسپتال رحیم یار پہنچے جہاں انہوں ںے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ فرداً فرداً تمام زخمی پولیس اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا اور ان کے بہترین علاج کی ہدایات دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے عزم اور حوصلے کو سراہتا ہوں، آپ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دیا جائے گا اس ضمن میں ہم نے سفارش کر دی ہے۔
یہ پڑھیں : رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں کا بڑا حملہ، 12 پولیس اہلکار شہید، 5 لاپتہ
انہوں ںے کہا کہ جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے ان کا عبرت ناک اور برا انجام ہوگا، یہ پاکستان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے۔