سانحہ کارساز پر سینئر اداکار خالد انعم نے جذباتی نظم پیش کردی

عوام کے ردِعمل کو نظم کی صورت میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اداکار

فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار خالد انعم نے کراچی کے علاقے کارساز میں ایک حادثے میں باپ اور بیٹی کی موت پر دل کو چھو لینے والی نظم پیش کی ہے۔

انسٹاگرام پر خالد انعم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اس واقعے کو لاپروائی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اس کی اصل حقیقت تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔

خالد انعم نے بتایا کہ انہوں نے عوام کے ردِعمل کو نظم کی صورت میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے کمنٹس سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)






ویڈیو میں خالد انعم نے اپنی نظم 'اللّٰہ بڑا کارساز' کے چند اشعار بھی سنائے، جن میں حادثے اور اس پر لوگوں کی بے حسی کی عکاسی کی گئی ہے۔

انہوں نے عوام کی سوچ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی ہے۔
Load Next Story