برطانیہ میں 2 ہزار سال قدیم سکے دریافت

آئرن ایج میں لوگ سکوں کو خرید وفروخت کی بجائے طاقت اور علامت کے طور پر استعمال کرتے تھے، ماہرین آثار قدیمہ

دو الگ الگ تہذ یبوں کے سکے ایک ساتھ ملنا حیرت کی بات ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ۔ فوٹو بی بی سی

کہتے ہیں کبھی کبھی کھوٹے سکے بھی بڑے کام کے ہوتے ہیں اسی لیے تو برطانیہ میں ایک غار کے اندر ملنے والے 2000 ہزار سال قدیم سکوں کو ماہرین نے انتہائی قیمتی خزانہ قراردے دیا ہے۔

ڈربی شائر کے علاقے پیک میں ایک غار کی تلاش کےدوران ماہرین آثار قدیمہ کے ایک ممبر کے پاؤں سے کوئی چیز ٹکرائی جب انہوں نے اسے دیکھا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ تھی کہ یہ 2000 ہزار سال پرانے سکے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے مزید سکوں کی تلاش شروع کردی اور انہیں 26 قدیم سکے مل گئے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ ان سکوں میں 3 رومن سکے ہیں اور بقیہ سکےسونے اور چاندی کے بنے ہوئے ہیں اور آئرن ایج کی تاریخ کے ہیں۔ یعنی دو الگ الگ تہذ یبوں کے سکے ایک ساتھ ملنا حیرت کی بات ہے۔


ماہرین کے نزدیک یہ ایک خزانہ ہے اور اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئرن ایج میں لوگ سکوں کو خرید وفروخت کی بجائے طاقت اور علامت کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

اس سے قبل برطانیہ میں لیسٹر شائر کے قریب 2000 میں آئرن ایج دور کے 5000 ہزار سکے، زیورات اور رومن ہیلمٹ بھی دریافت ہوچکے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ سکے پہلے والے سکوں سے مختلف ہیں اوراس سے تاریخ کے کئی رازوں سے پردہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story