فلم انڈسٹری کی فلاح و بہود کیلیے ہر وقت حاضر ہوں صنم ماروی
اسٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، وابسطہ افراد کو اکٹھا ہونا ہوگا
اسٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، وابسطہ افراد کو اکٹھا ہونا ہوگا، فوٹو : فائل
میلوڈی کوئین صنم ماروی نے کہا کہ اسٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔
فلم انڈسٹری کی فلاح و بہود کے لیے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں اور اس سے وابستہ تمام لوگوں سے التجا ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے کہا کہ ایک وقت وہ بھی تھا جب ہمارے اسٹوڈیوز میں بیک وقت چار چار فلموں کی شوٹنگ ہوتی تھی لیکن آج یہ عالم ہے کہ وہاں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ اگر یہ عزم کر لیں کہ ہم نے انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت ان کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی اس کے لیے صرف نیت کرنے کی ضرورت ہے۔