ہاکی اسٹار ریحان بٹ کی اہلیہ کا شوبز میں واپسی کا فیصلہ

سیریل میں منفرد کردار کیلیے امیشا بٹ نے میری آفر کو قبول کرلیا، ہدایتکار امین اقبال


Showbiz Reporter July 07, 2014
سیریل میں منفرد کردار کیلیے امیشا بٹ نے میری آفر کو قبول کرلیا، ہدایتکار امین اقبال، فوٹو : فائل

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ریحان بٹ کی اہلیہ امیشا بٹ نے ایک مرتبہ پھر شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

وہ جلد ہی ہدایتکارامین اقبال کی نئی سیریل میں اداکاری کے جوہردکھائینگی۔ اس سلسلہ میں جب امین اقبال سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ امیشابٹ پہلے پی ٹی وی کے لیے بنائے جانے والے ڈراموں میں اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔

میں نے اپنے ایک سیریل کے منفرد کردارکے لیے امیشابٹ کوپیشکش کی تھی اورانھوں نے میری آفرکوقبول کرلیا ہے۔

مقبول خبریں