پی ٹی آئی کے ساتھ سینیٹ نشستوں کے حوالے سے مذاکرات نہیں ہوئے جے یو آئی
ٹیبل اسٹوریز کے ذریعے پارٹیوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں افسوسناک ہیں، ترجمان
(فوٹو: فائل)
جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سینیٹ کی نشستوں کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔
سینیٹ کی نشستوں کے معاملے پر مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ کی نشستوں کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، اور نہ ہی مذاکراتی کمیٹی یا سب کمیٹی کے اجلاس میں یہ موضوع کبھی زیر بحث آیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیبل اسٹوریز کے ذریعے پارٹیوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں افسوسناک ہیں۔ ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سب کمیٹیوں کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے روزمرہ امور زیر غور آئے۔
اسلم غوری نے کہا کہ ہمارے اور پی ٹی آئی کے مابین پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو بات چیت ہوتی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کے پی کو زمین پر بیٹھ آسمان پر تھوکنے کی عادت ختم کرنی پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل کنڈی اپنے سیاسی قد کاٹھ سے بڑی بات کریں گے تو ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر صاحب صدر پاکستان سے کم از کم بات کرنے کا سلیقہ سیکھ لیں۔