حدیقہ کیانی کا ہمایوں سعید کے ساتھ نیا گانا ’باری تھانی‘ جاری

کلاسیکل انداز کی ویڈیوگرافی اور گلوکارہ کی سریلی آواز نے ایک بار پھر مداحوں کو متوجہ کر لیا

فوٹو : یوٹیوب گریب

پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ نیا گانا 'باری تھانی' یوٹیوب پر ریلیز کیا ہے۔

حدیقہ کیانی کے مداح دنیا بھر میں اس گانے کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔


گانے کو عبداللّٰہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ہمایوں سعید کی پرفارمنس نے اسے مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔

کلاسیکل انداز کی ویڈیوگرافی اور گلوکارہ کی سریلی آواز نے ایک بار پھر مداحوں کو متوجہ کر لیا ہے۔

حدیقہ کیانی پاپ اور لوک گلوکاری دونوں میں ماہر ہیں، اور ان کے گانے اکثر سپرہٹ ثابت ہوتے ہیں۔
Load Next Story