سیاسی صورت حال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اہم امور پر غور کیا جارہا ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا—فوٹو: فائل
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ سیاسی صورت حال کے علاوہ ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر بھی غور کرے گی،
وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی منظوری بھی دے گی۔