مریم نفیس کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مریم نفیس نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔
مریم نفیس جو کہ کئی مشہور ڈراموں ’دیار دل، یقین کا سفر، عشق جلیبی، کم ظرف، محبت چھوڑ دی میں نے، نیم اور جانِ جہاں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے یہ خبر شیئر کی۔
انہوں نے اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹوشوٹ کی تصویر شیئر کی اور لکھا، ’اوہ بیبی! ہمارا بیبی جلد آ رہا ہے۔ 'ایمیام بیبی' جلد ہی دنیا میں آنے والا ہے۔‘