اداکارہ زینب رضا کا پرویز مشرف سے کیا رشتہ ہے؟ انٹرویو وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ زینب رضا نے حال ہی میں اپنے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں پر وضاحت پیش کی ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں زینب نے بطور مہمان شرکت کی جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے پھیلائی گئی غلط معلومات کی وضاحت بھی کی۔
زینت نے کہا کہ انٹرنیٹ پر میرے بارے میں بہت سی غلط باتیں لکھی جا رہی ہیں۔ نہ تو میں امریکا سے آئی ہوں اور نہ ہی میری عمر 23 سال ہے۔ زینب نے بتایا کہ ان کی اصل عمر 26 سال ہے، جبکہ گوگل پر ان کی عمر 23 سال درج ہے، جو غلط ہے۔