روحانی رسم کی ادائیگی کے دوران اداکارہ ہلاک
33 سالہ میکسیکن اداکارہ مارسیلا الکا زار روڈریگز ایک روحانی رسم کی پیروی کے دوران مینڈک کا زہر پینے سے ہلاک ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ نے ایک قدیم روحانی روایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے جسم سے زہریلے یا نقصان دہ مادّوں کو نکالنے کیلئے مینڈک کا زہر پی لیا۔
اداکارہ کی موت کی تصدیق میکسیکو کی پروڈکشن کمپنی ماپاچے فلمز نے کی جس نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا۔