پشپا اسٹار الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کرلیا
مشہور تامل فلم پشپا کے اداکار الو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ حیدر آباد میں فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں مشہور تیلگو فلم اسٹار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ہلاکت کا افسوسناک واقعہ 4 دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں 39 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔