محسن عباس حیدر کے والد انتقال کرگئے
اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ غمزدہ خبر پوسٹ کی ہے
پاکستانی ٹی وی اداکار محسن عباس حیدر کے والد انتقال کرگئے۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ دکھ بھری خبر شیئر کی ہے۔
محسن عباس حیدر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے ابو کا انتقال ہو گیا ہے، اناللہ واناالیہ راجعون‘‘۔