سپرمین فرنچائز کی نئی فلم کا سسنی خیز ٹریلر جاری
ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ سنسنی اور تھرلر سے بھرپور سپر مین فرنچائز کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
جیمز گن کی سپرمین کی نئی فلم کیلئے شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے تھے جس کا پہلا ٹریلر انتہائی مضبوط ایکشن سے بھرپور دکھایا گیا ہے جس سے مداحوں میں فلم کیلئے بےچینی مزید بڑھ گئی ہے۔
ہالی ووڈ کو امید ہے کہ یہ فلم 2025 کی سب سے بڑی ریلیز میں سے ایک کے طور پر جگہ بنائے گی، ڈیوڈ کورنسویٹ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کا مقصد ڈی سی اسٹوڈیوز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے، جس کو مصنف، ہدایت کار گن اور پروڈیوسر پیٹر سیفران نے 2022 میں سنبھالا تھا۔
یاد رہے کہ فلم 11 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔