"چِلاؤ مت..."، ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے اور آرادھیا کو رپورٹر سے بچایا، ویڈیو وائرل
آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے، ابھیشیک بچن فوٹو:فائل
بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی آرادھیا کو رپورٹر سے بچاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
یہ واقعہ دھیرُبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کے سالانہ دن کے موقع پر پیش آیا۔ جہاں بچن خاندان اپنی بیٹی آرادھیا کی کارکردگی دیکھنے آیا تھا۔ ابھیشیک، ایشوریا اور آرادھیا کے ساتھ امیتابھ بچن بھی موجود تھے۔
جب ایونٹ کے بعد ابھیشیک اپنی فیملی کو گاڑی تک چھوڑنے جا رہے تھے، تو ایک رپورٹر نے ان کی تصویریں لینے کی کوشش کی۔ رپورٹر کی اس حرکت پر ابھیشیک نے ناراض ہو کر کہا، "چِلاؤ مت، آپ ایسی حرکت مت کریں۔"
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ابھیشیک کے رویے کی تعریف کی۔ ایک صارف نے کہا، "ابھیشیک نے بہت نرمی سے بات کی، یہ ان کی شرافت ہے۔" جبکہ دوسرے نے لکھا، "ہر جگہ اور ہر وقت مشہور شخصیات کو تنگ کرنا بند ہونا چاہیے۔"