سونو سود کی ہدایتکاری میں ایکشن فلم ’فتح‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری

یہ فلم سائبر کرائم اور جدید دور کے ڈیجیٹل خطرات کے پس منظر میں ایکشن سے بھرپور کہانی پیش کرتی ہے

مشہور اداکار سونو سود نے اپنی ہدایتکاری کی پہلی فلم ’فتح‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر ریلیز کر دیا۔ 

یہ فلم سائبر کرائم اور جدید دور کے ڈیجیٹل خطرات کے پس منظر میں ایکشن سے بھرپور کہانی پیش کرتی ہے۔ فلم 10 جنوری 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اسے شکتی ساگر پروڈکشنز اور زی اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک سابق اسپیشل آپس افسر (سونو سود) کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی مہارت اور طاقت سے سائبر جرائم کے ایک بڑے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک گمشدہ خاتون کی تلاش پوری فلم کو ایک زبردست جنگ میں بدل دیتی ہے۔

اس فلم میں سونو سود کے ساتھ جیکلین فرنینڈز، وجے راز، اور نصیرالدین شاہ جیسے بہترین اداکار شامل ہیں، جو اس ایکشن سے بھرپور فلم کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔


 

Load Next Story