کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان صلح، ایک ساتھ فلم کرنے کا اعلان
مشہور بھارتی فلمساز، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان کرن جوہر اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار کارتک آریان کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن نے تصدیق کی ہے کہ وہ کارتک کے ساتھ ایک نئی رومانوی کامیڈی فلم پر کام کریں گے جو فلم بینوں کو بےحد پسند آئے گی۔