سیف اور کرینہ حملے کے بعد سخت سیکیورٹی میں پہلی بار گھر سے باہر نکل آئے
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں گھر سے باہر نکل آئے۔
سوشل میڈیا پر سیف اور کرینہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اتوار کی صبح اپنے گھر کے باہر سخت سیکیورٹی میں دیکھا گیا۔ یہ حملے کے بعد جو 16 جنوری کو ان کے باندرہ والے گھر میں ہوا تھا، اس جوڑے کی پہلی جھلک تھی۔
اس حملے کے نتیجے میں سیف کو چھ زخم آئے تھے، جن کا علاج باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں کیا گیا۔