جنوبی وزیرستان میں چلغوزوں کے باغات سے عوام کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی

پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے چلغوزے کے باغات اور انکی تجارت سے مقامی عوام کو 14 ارب روپے کا فائدہ ہوا

اسلام آباد:

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے چلغوزوں کے باغات سے عوام کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر کرم کے مطابق چلغوزے کے باغات اور انکی تجارت سے مقامی عوام کو 14 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

سال 2022 کے دوران عیدالفطر کے موقع پر ریکارڈ کیے جانے والے کِلپ کو حال ہی میں منفی رخ دے کر پاک فوج کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا کی وڈیو میں دکھائے جانے والے باغات دراصل جنوبی وزیرستان میں قائم کردہ امن کا ثبوت ہے اور کامیاب منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا چلغوزے کا کاروبار باہمی مشاورت اور قانونی چینلز کے ذریعے ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف مقامی علاقوں بلکہ لوکل ڈیلرز کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ملک کی معیشت کے لیے بھی ایک بڑا مثبت اقدام ہے۔

پاک فوج کے یہ اقدامات دہشت گردی کے خلاف ان کے کامیاب آپریشنز کا نتیجہ ہے، جن کی وجہ سے وزیرستان میں امن قائم ہوا اور مقامی لوگوں کو ایک بہتر زندگی فراہم کی گئی۔

Load Next Story