سڑک پر عجیب حرکتیں کرنے والا ملنگ بڑا بالی ووڈ اداکار نکلا، شہری خوفزدہ

اداکار حلیہ بگاڑ کر عوام میں آئے تو لوگ خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے

فوٹو اسکرین گریپ

لمبے بال، پھٹے اور میلے کپڑوں میں ملبوس شخص کو ممبئی کی سڑکوں پر عجیب و غریب حرکتیں کرتا دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے تاہم وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ شخص کون ہے۔

جی ہاں یہ ہیں مسٹر پرفیکٹ، بالی ووڈ کے عامر خان جو حلیہ بدل کر سڑک پر آئے اور لوگوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ اُن سے ملاقات کرنے یا تصاویر بنوانے کے بجائے حلیے کی وجہ سے دور بھاگتے رہے۔

 

Load Next Story