لاہور: ملزمان کا شہری کو اغوا کرکے تشدد، سر مونڈ دیا، ویڈیو وائرل

تشدد کے باعث شہری کے ایک کان کا پردہ پھٹ گیا، ملزمان نے بال اتارنے کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا سر مونڈ دیا۔

رپورٹ کے مطابق تشدد کے باعث شہری کے ایک کان کا پردہ پھٹ گیا، ملزمان نے بال اتارنے کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔

 

پولیس نے شہری حسن کے بیان پر ملزمان ملازم حسین، قدیر، علی شان اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔

Load Next Story