پاک فوج کے زیر اہتمام پشاور میں طلباء و طالبات کیلیے اسپورٹس گالا کا انعقاد

مقامی برگیڈ کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے

پشاور:

پاک فوج کے زیر اہتمام پشاور میں خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے لیے اسپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

طلباء و طالبات نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں بشمول تیر اندازی، رسہ کشی، بیڈ منٹن، کرکٹ، فٹبال، 100 اور 400 میٹر ریس، 9 ایم ایم فائر، ائیر گن اور میوزیکل چیئر میں حصہ لیا۔

مقامی برگیڈ کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس نوجوانوں میں مثبت سوچ و فکر پیدا کرتے ہیں، پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس طرح کے ایونٹس مفید ثابت ہوتے ہیں۔

Load Next Story