ٹل سے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانگی کے لیے تیار

ضلع کرم اور پارا چنار کے لیے گاڑیوں کا قافلہ سخت سکیورٹی میں جائے گا، مقامی انتظامیہ

ڈی آئی خان:

ٹل سے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانگی کے لیے تیار ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق  ہنگو ٹل شہر تورپل سے 150 چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم جانے کے لیے تیار ہے۔ گاڑیوں میں آٹا، چینی، گھی، سبزی، مرغی، بھینس، ادویہ، پھل، چاول اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرم میں مزید 4 بنکرز دھماکے سے اُڑا دیے گئے، فریقین کا دوسرا جرگہ آج ہوگا

ضلع کرم اور پارا چنار کے لیے گاڑیوں کا قافلہ کچھ دیر میں سخت سکیورٹی  میں روانہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب ضلع کرم میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے بنکرز کی مسماری کا عمل بھی جاری ہے جب کہ پشاور میں آج فریقین کا جرگہ بھی ہوگا۔

Load Next Story