عاطف اسلم کی شاہ رخ خان کے گانے ’دل سے رے‘ پر شاندار پرفارمنس – ویڈیو وائرل
مشہور گلوکار عاطف اسلم نے دبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران شاہ رخ خان کے مشہور گانے "دل سے رے" کا لائیو پرفارمنس پیش کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
اس گانے کو آر رحمان نے فلم "دل سے" (1998) میں گایا تھا اور شاہ رخ خان کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ یہ ایک کلاسک گانا بن گیا۔
عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پورے جذبے اور احساس کے ساتھ گانا گایا۔ ان کے الفاظ "اگر دل ہے تو دکھ بھی ہے" نے مداحوں کے دل کو چھو لیا اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔