اجے دیوگن کے ساتھ پہلی فلم کرنے والا وہ اداکار جس نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا
مذہب کے خاطر کئی اداکاراؤں کو شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے تو ہم نے دیکھا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ مولانا ہیں۔
یہاں بات ہورہی ہے مشہور بالی ووڈ فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے 1991 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے عارف خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی راہ اختیار کر لی تھی۔
اس فلم میں نہ صرف اجے دیوگن نے اپنا ڈیبیو کیا تھا بلکہ وِلن کا کردار ادا کرنے والے عارف خان نے بھی پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔
حال ہی میں عارف خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس کا عنوان تھا ’جناب عارف خان صاحب (سابق بالی ووڈ اداکار)‘۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کے اہم فیصلے پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح وہ روحانی سفر کی طرف مائل ہوئے اور اسے اپنانے میں کامیاب رہے۔