پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز کا مسافر گرفتار، دوکلو آئس ہیروئن برآمد

ملزم نے آئس ہیروئن بیگ میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے اسے پکڑلیا

پارسل پشین بلوچستان سے سعودی عرب کے لیے بک کروایا گیا تھا، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی (فوٹو : فائل)

پشاور:

اے ایس ایف نے پشاور ایئرپورٹ سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر کو گرفتار کرکے دوکلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر جانے والے والے ایک مسافر گل سعود کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے  مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2.007 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Load Next Story