مداحوں کیلئے خوشخبری، شاہ رُخ خان کی ’میں ہوں نا‘ کے سیکوئل کی چہ مگوئیاں
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور معروف ہدایتکارہ فرح خان ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رُخ اور فرح فلم ’‘میں ہوں ناں 2‘ کے کے لیے دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں، جو 2004 میں ریلیز اور بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ’میں ہوں ناں‘ کا سیکوئل ہوگی۔
یہ فلم شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے بینر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت بنائی جانے والی پہلی فلم تھی، جس کی وجہ سے یہ ان کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فرح خان نے فلم کے سیکوئل کے لیے ایک منفرد آئیڈیا تیار کیا ہے، جو شاہ رخ خان کو بھی بےحد پسند آیا ہے۔