بھارتی اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری
اداکار کی جانب سے 20 کروڑ روپے ٹیکس چوری کے ثبوت ملے ہیں، محکمہ انکم ٹیکس - فوٹو:فائل
بھارتی پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 51 سالہ بالی ووڈ اداکار سونو سود کے خلاف مبینہ مالی فراڈ کے کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔