انضمام الحق اور مصباح الحق کے لیے اہم اعزاز
سابق کپتانوں کو یہ اعزاز لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران دیا گیا
قومی ٹیم کے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔
سابق کپتانوں کو یہ اعزاز لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران دیا گیا۔
اس موقع پر پی سی بی سربراہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔