بھارت؛ 23 سالہ لڑکی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران 23 سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکی کی شناخت پرینیتا جین کے نام سے ہوئی ہے، جو اندور کی رہائشی تھی اور اپنے کزن کی شادی میں شرکت کے لیے ودیشا آئی ہوئی تھی۔
یہ واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں تقریباً 200 مہمان موجود تھے۔ سول میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینیتا اسٹیج پر رقص کر رہی تھی اور اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اسٹیج پر ہی گِر گئی۔