سر کے بل کھڑے ہوکر 5 گیندوں کا کرتب دکھانے کا عالمی ریکارڈ
ہوزے اس وقت لومینس سرکس کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں
کولمبیا سے تعلق رکھنے والے سرکس کے ایک تجربہ کار فنکار نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا جب اس نے اپنے سر کے بل کھڑے ہو کر 45 منٹ تک پانچ گیندوں کا کرتب دکھایا۔
34 سالہ ہوزے والینسیا نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے باضابطہ کوشش کرنے سے پہلے کئی سال اس کرتب کی مشق کی۔
ہوزے نے ہیڈ اسٹینڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گیندوں کا کرتب کر کے سب سے طویل دورانیے کا ریکارڈ بنایا۔
ہوزے اس وقت لومینس سرکس کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں جو اس وقت یورپ کے دورے پر ہے۔