موٹروے پولیس کے اہلکاروں کا ٹرک ڈرائیور پر تشدد، ویڈیو منظر عام پر آگئی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا

راولپنڈی:

حسن ابدال کے قریب موٹر وے پولیس اور فائن کلیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور سے بدسلوکی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہراہ پر دو ٹریک رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا گیا، اس دوران اوپن لین میں ایک ٹرک تھوڑا آگے بڑھا تو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے عملے نے اس کو روکنے کی کوشش کی۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، واقعے کی انکوائری ایس پی رینک کا افسر کرے گا اور قصور وار کو سزا دی جائے گی۔

Load Next Story