بلوچستان میں بڑی کارروائی، 90 کروڑ سے زائد مالیت کی چرس برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈزکی اوتھل(بلوچستان) میں ایک بڑی کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔
انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر اوتھل (بلوچستان) کے علاقے گڈانی میں کی گئی کارروائی کے دوران ایک عمارت میں چھپائی گئی 200 کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، اس حوالے سے خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔
پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3.3 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بنتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے آفیسرز اور جوانوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہو ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔