اے ایس آئی کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج
لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ مزنگ میں مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس آئی شاہد ایف آئی اے کورٹ کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا۔ ملزمان نے اشتہاری ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔ ملزمان کے تشدد سے تھانہ شاد باغ کا اے ایس آئی محمد شاہد جاں بحق ہوا۔
مزید پڑھیں: لاہور پولیس کا سب انسپکٹر ملزمان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق
ایس ایس پی انوسٹیگیشن محمد نوید نے کہا کہ اے ایس آئی محمد شاہد کو شہید کرنے والے تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔