عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں

شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی

اسلام آباد:

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔

Load Next Story