سونیا حسین اور شان شاہد نے شوٹنگ کا آغاز کردیا، فلم کب ریلیز ہوگی؟
پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد اور اداکارہ سونیا حسین جلد ایک نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
سونیا حسین نے اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اس فیچر فلم کی ہدایت کاری خود شان شاہد کر رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں جاوید شیخ، میرا اور نیئر اعجاز جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ اس وقت پاکستان کے چند خوبصورت شہروں میں جاری ہے۔ کاسٹ پہلے ہی مری اور اسلام آباد میں فلم کی شوٹنگ مکمل کر چکی ہے۔